5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دریائے سندھ میں سیلاب سے مزید50بستیاں زیر آب
جنگ نیوز -
تونسہ… دریائے سندھ میں تونسہ شریف کے مقام پر سیلاب سے50 بستیاں زیرآب آگئیں ۔ پاک فوج نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیوآپریشن شروع کردیا ہے ۔ڈی سی او تونسہ افتخار سہو کے مطابق دریائے سندھ میں سیلابی ریلے سے تونسہ کے مقام پر50 بستیاں زیرآب آگئی ہیں متعدد مکانات گرنے سے15افراد زخمی ہوئے۔علاقے میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے پاک فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے ۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر4 لاکھ7ہزارکیوسک پانی کا ریلہ گزررہاہے۔جب کہ دوپہر تک یہاں سے7 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کا امکان ہے ۔جس سے دریائے سندھ میں اونچے درجے کاسیلاب ہوگا۔ ۔ضلع میں ایمرجنسی نافذ کئے جانے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپ نہیں لگائے گئے ہیں۔متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کررہے ہیں۔ادھرتین روز قبل چھوڑاجانے والاسات لاکھ کیوسک ریلا لیہ کی حدود میں داخل ہوگیاہے۔جس سے چھوٹی بڑی کئی بستیاں زیر آب آگئی ہیں ۔ڈی سی او لیہ جاوید اقبال کے مطابق متاثرین کے لیے بارہ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور کسی بھی ناخوشگواواقعے سے نمٹنے کے لیے فوج کی مدد طلب کرلی گئیہے۔انھوں نے بتایا کہ نولاکھ کیوسک پانی کا ایک اور بڑاریلہ آیندہ چوبیس گھنٹے بعد لیہ کی حدود میں داخل ہوگا۔