تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اداکار عامر خان اب بھارتی شہریوں کو سماجی آداب سکھائیں گے

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…منفرد ادکاری اور تخلیقی صلاحیت سے بھارت اور دنیا بھر میں اپنی شناخت قائم کرنے والے بالی وڈ اداکارعامر خان کی شہرت صرف فلمی حلقوں یا فلمی شائقین تک ہی محدود نہیں رہی کیونکہ اب دولتِ مشترکہ کھیلوں کے انعقاد کے موقع پر بھارتی حکومت نے بھی ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ زراعت یونین نے دنیا بھر میں بھارت کا مہذبانہ تشخص اجاگر کرنے کے لیے ”Atithi Devo Bhava“کے نام سے ایک مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بھارتی شہریوں کو سماجی آداب سکھائے جائیں گے تاکہ دولتِ مشترکہ کھیلوں کے موقع پر دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو بھارت کی جانب راغب کیا جاسکے۔اس مہم کے تحت ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعے بھارتی عوام کے Civic Senseکو اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ محکمہ زراعت نے اس مہم کے لیے تخلیقی صلاحیت کے حامل اداکار عامر خان کا انتخاب کیا جو بھارتی شہریوں کو public placesپر تھوکنے اور کوڑا کرکٹ پھیلانے کے مضمرات سے آگاہ کریں گے۔ اس مہم کی اشتہاری کمپنی کی منیجنگ ڈائریکٹر Ramma Luthra کا کہنا ہے کہ اس مہم کے لیے ان کے پاس عامر خان کے سوا کوئی دوسرا انتخاب نہیں جو غیر ملکی سیاحوں کو نہ صرف بھارتی ثقافت سے روشناس کر واسکے بلکہ بہتر میزبانی اور مہذبانہ اطوار کے ذریعے انہیں اپنا گرویدہ بھی بناسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.