5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
2182ء میں ایک چھوٹے سیارے کا خطہ ِ ارض سے ٹکرانے کا خدشہ
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…بین الاقوامی خلائی ماہرین کی ٹیم نے ایک ایسا چھوٹا سیارہ 1999RQ3شناخت کیا ہے جس کا2182ء میں خطہِ ارض سے ٹکراؤ ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔560میٹر چوڑا یہ سیارچہ دس سال قبل دریافت کیا گیا تھا اور اسے1999RQ3کا نام دیا گیا تھا۔خلائی ماہرین کا کہناہے کہ 2182ء میں اس سیارچے کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات ہزار وں میں ایک یعنی0.00092 فیصدہیں۔ماہرین کے مطابق اول تو چٹان کے ٹکڑے جیسے اس سیارچے کے خطہِ ارض سے ٹکرانے کے امکانات ابتہائی کم ہیں لیکن اگر یہ خطہِ ارض سے ٹکرایا تو لندن جیسے ایک پورے شہر کو تباہ و برباد کردے گا۔