تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سانس کے ذریعے وٹامن سی منتقل کرنے کیلئے گاڑیوں میں پمپس کی تنصیب

جنگ نیوز -
ٹوکیو…سی ایم ڈی…جاپان کی مشہور گاڑی ساز کمپنی نسان اپنے گاڑیوں میں ایسی ٹیکنولوجی متعارف کروانے جارہی ہے جس میں ایسے پمپس نصب ہونگے جو سانس کے ذریعے وٹامن سی کو ڈرائیور کے جسم میں منتقل کرکے ان کی جلد کو نم رکھے گا۔نئی گاڑیوں میں شارپ نامی کمپنی کے تیار کردہ ایسے گاڑھے Plasmaclusterآئنز نصب ہونگے جو ڈرائیور کی جِلد کو قدرتی طور پر نم رکھیں گے۔واضح رہے کہPlasmaclusterآئنز ہوا میں موجود جراثیم میں کمی کرتے ہوئے الرجی کا باعث بننے والے جرثوموں اور خون چوسنے والے کیڑوں کو غیر موٴثر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔نسان کی یہ جدیدالیکٹرک گاڑیاں اس سال کے آخر میں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.