5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ِِِصدر زرداری کا بھی دورہ برطانیہ کی منسوخی پر غور ، برطانوی اخبار
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… پاکستانی کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا دورہ برطانیہ منسوخ ہونے کے بعد پاکستانی صدر کا بھی دور منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔ برطانوی اور امریکی اخبارات نے آئی ایس آئی کے سربراہ کا دورہ برطانیہ کو شہ سرخیوں میں جگہ دی۔ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے برطانوی وزیراعظم کے بیان کے احتجاج میں برطانیہ کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ’دی ٹائمز‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے صدر آصف علی زرادری بھی برطانیہ کا آئندہ ہفتے کادورہ منسوخ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔آئی ایس آئی نے نے وزیراعظم کے ریمارکس پر یہ کہتے ہوئے دورہ منسوخ کیا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے برطانیہ کے ساتھ باہمی تعاون کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔امریکی اخبار’ وال اسٹریٹ جرنل ‘نے لکھا کہ صدر اصف علی زرادری کو ملک کی اندرونی سطح پربرطانیہ کے دورے کی منسوخی کے لیے انتہائی دباوٴ کا سامنا ہے لیکن انہوں نے دونوں ممالک کی طویل مدتی اسٹریٹجک تعلقات کے پیش اہم مسائل کی وجہ سے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی اخبار’ میل ‘نے لکھا کہ سفارتی سطح پر ناکامی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔برطانوی اخبار ’گارجین ‘ کے مطابق ڈوائنگ اسٹریٹ اور نہ ہی برطانوی وزارت خارجہ کے دفتر نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ کا دورہ ملتوی پر کوئی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔