تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جولائی 2010:نوسالہ افغان جنگ میں امریکا کیلئے تباہ کن مہینہ

جنگ نیوز -
کابل …افغانستان میں چھیاسٹھ اہلکاروں کی ہلاکت کے ساتھ جولائی امریکی فوج کیلئے نو سال کی جنگ کا سب سے زیادہ تباہ کُن مہینہ بن گیا۔امریکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز نیٹو کی جانب سے چھ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد جولائی میں مرنے والے امریکی اہلکاروں کی تعداد چھیاسٹھ ہوگئی۔ یہ جون میں ریکارڈ ہلاکتوں سے زیادہ ہے۔ جسے نو سال کی جنگ کا سب سے زیادہ تباہ مہینہ قراردیا گیا تھا۔گزشتہ ماہ ساٹھ امریکیوں سمیت ایک سو چار اتحادی فوجیوں نے اپنی جانیں گنوائیں تھیں۔امریکی اور نیٹو کمانڈرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اتحادی فورسز کی جانب سے طالبان کے مضبوط گڑھ ہلمند اور قندھار سمیت جنوبی صوبوں میں کارروائیوں میں تیزی کے بعد ہلاکتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔برطانوی اور افغان فورسز نے ہلمند کے علاقے سیدآباد میں نیا آپریشن بھی شروع کردیا ہے،جس کا مقصد مرجاہ اور نادِ علی کے علاقوں پر حملے کیلئے عسکریت پسندوں کو کسی مضبوط گڑھ سے محروم کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.