تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سانحہ مارگلہ: چوتھے روز بھی سرچ آپریشن جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں میں طیارے کی جائے حادثہ پر سرچ آپریشن آج چوتھے روز بھی جاری ہے جبکہ حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے ملکی اور غیرملکی تحقیقات کار بھی وہاں مصروف ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں چار روز کی بارشوں اور ابر آلود مطلع کے بعد آج موسم صافہے جس کی وجہ سے سرچ آپریشن اور تحقیقات میں مصروف افراد کو قدرے آسانی رہی ، سی ڈی اے کے اہل کاروں نے آج مزید کچھ انسانی باقیات اور بدقسمت مسافروں کا سامان ، نکال کر اسپتال اور شہری انتظامیہ کے حوالے کیا ، سول ایوی ایشن کی تحقیقاتی ٹیم اور طیارہ ساز غیرملکی کمپنی کے نمائندے آج بھی جائے حادثہ پر تحقیقات کے عمل اور بلیک باکس کی تلاش میں سرگرم رہے ۔ انہوں نے پہاڑی سلسلہ کی گہرائی میں جاکر ملبے کے بڑے حصے سے تلاش جاری رکھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.