5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک میں مون سون کی جاری بارشوں میں ایک سے دو روز کا وقفہ آنے کے بعد ، کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے تاہم یہ بارشیں ملک کے مشرقی حصوں کی طرف ہوں گی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ ختم ہوگیا ہے اور ملک کے اکثرمقامات پر موسم صاف ہے تاہم ، آج رات گوجرانوالہ ، لاہور ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ کل سے ملک میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو 4 اگست تک جاری رہے گا، اس موسمی سسٹم میں کشمیر ، پنجاب اور سندھ کے کئی مقامات پر بارشیں ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے اٹھنے والے مون سون سسٹم کی یہ نئی بارشیں ، گزشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں سے کم نوعیت کی ہوں گی۔