5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امیتابھ بچن کی صاحبزادی شویتا بچن نے بھی ٹوئٹر کی دنیا میں قدم رکھ دیا
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی ووڈ فلم نگری میں آجکل سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور تمام اداکار اور اداکارائیں اپنے مداحوں،دوستوں حتیٰ کے اپنی فلموں کی تشہیر تک کے لیے اس پر کافی متحرک پائے جارہے ہیں۔جہاں ٹوئٹر پربالی ووڈ کے لیجنڈری اداکارامیتابھ بچن اور ان کے بیٹے امیتابھ بچن کافی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے پائے جاتے رہے ہیں وہیں اب اپنے والد اور بھائی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے شویتا بچن نے بھی اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنالیا ہے۔earth2angel نامی شویتا کے اکاؤنٹ پر انہیں والد کی جانب سے خوش آمدید ی پیغام سب سے پہلے موصول ہوا۔بچن خاندان کے قریبی دوست کرن جوہر نے بھی اپنی بچن کی دوست شویتا کو ٹوئٹر جوائن کرنے پر خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ انکے لیے تعریفی کلمات بھی استعمال کیے۔