5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان میں سیلاب سے10لاکھ افراد متاثر ہوئے، اقوام متحدہ
جنگ نیوز -
پشاور…فارن ڈیسک… اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب نے دس لاکھ لوگوں کو متا ثر کیا ۔ یہ ہفتہ پاکستان پر اموات کے لحاظ سے انتہائی بھاری ثابت ہواہے۔ امریکی خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں سیلاب سے دس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق430افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور یہ خطے کا1929کے بعد سب سے شدید ترین سیلاب ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کا کہنا ہے کہ سیلاب سے نقصان کا ابھی تخمینہ لگانا مشکل ہے۔ ریسکیو سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے آرمی کے ہیلی کاپٹر،ٹرک اور کشتیا ں استعمال کر رہے ہیں۔