تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

صدر زرداری کے دورہ فرانس کی تیاریاں مکمل

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…صدرپاکستان آصف علی زرداری کے دورہ فرانس کے موقع پر شاندار استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ صدر زرداری اتوار رات گئے مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے پیرس پہنچیں گے۔ پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ارشاد کمبوہ نے صدر زرداری کے دورہ فرانس کے انتظامی امورکیلئے الیاس سمائیلہ کی سربراہی میں کمیٹی میں قائم کردی ہے نیز دورہ کے انتظامات کا جائزہ لینے اور پروگرام سے آگائی کیلئے انتظامیہ سے ملاقات کے علاوہ فرانس میں مقیم معروف سیاسی سماجی شخصیات کے ساتھ بھی رابطے مکمل کرلئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.