تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

برطانوی خاتون کا سست روی سے انگلش چینل عبور کر نے کا ریکارڈ

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…کسی بھی قسم کا ریکارڈ بنانے کے لئے لوگ طرح طرح کے جتن کرتے ہیں تاہم برطانیہ میں ایک خاتون ایسی بھی ہیں جنہوں نے اتفاقاً ایک ریکارڈ قائم کرلیا۔ برطانیہ کی 56 سالہ خاتون نے 28 گھنٹوں میں انگلش چینل عبور کیا ہے جس نے انہیں سب سے سست روی سے تیر کر انگلش چینل عبور کرنے والی خاتون بنا دیاہے۔ 21 میل طویل اس نہر کو عبور کرنے والی Jackie Cobell نامی اس خاتون نے ایک فلاحی ادارے کی مدد کرنے کی غرض سے انگلش چینل کو تیرتے ہوئے عبور کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ان کے اس قدم نے انہیں ایک عالمی اعزاز بھی دلا دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.