تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایک ہزارسے زائد کمپیوٹرپروسیسرز جمع کرنے والاروسی نوجوان

جنگ نیوز -
ماسکو…سی ایم ڈی…روسی دارالحکومت ماسکو کے ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہنے والے نوجوان کو کمپیوٹر پروسیسرز جمع کرنے کا شوق ہے اور وہ اب تک ایک ہزارسے زائد کمپیوٹر پروسیسرزجمع کرچکا ہے۔اس نوجوان کے مجموعے میں پرانے دور سے لیکر جدید دور تک کے مختلف اقسام کے پروسیسرزموجود ہیں جو باقاعدہ طور پر ٹھیک حالت میں ہیں۔حال ہی میں اس نوجوان نے اپنے اس مجموعے کو آن لائن ایک فورم پر تصاویر کی صورت میں جاری کیا جسے دیکھ کر اسے ٹیکنولوجی کی دنیا کا بلاشبہ سب سے بڑاGeekقرار دیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.