تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مقبوضہ کشمیر:فورسز کی تعداد میں اضافہ، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ

جنگ نیوز -
سرینگر …مقبوصہ جموں و کشمیر میں شدید ہنگامہ آرائی کے بعد وادی کے کئی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی تعداد بڑھا دی گئی اور کرفیو نافذ کردیا گیا۔دودنوں میں پانچ افراد شہید اور چالیس افراد زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج کرفیو کے باوجود پٹن کے علاقے کریری میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔پولیس نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ایک لڑکی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔دوسری طرف بار ہ مولہ اور پامپور کے علاقوں میں بھی لوگ کرفیو توڑ کر مظاہرے کررہے ہیں ۔مقبوضہ وادی میں دس دن کے امن کے بعد ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی۔ سوپورے اور پٹن کے علاقوں میں پولیس کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق انہوں نے پتھراؤ کرنیوالے ایک ٹولے کو روکنے کے لیے فائرنگ کی جو پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنیوالے تھے۔اس واقعہ میں دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق پٹن کے علاقے میں مظاہرین نے ایک پولیس اسٹیشن کو نذر آتش کردیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حال میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں17 افراد کے قتل کی تفتیش کا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.