5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
حکومت اپنے مالیاتی نظم و ضبط پر زیادہ توجہ دے،عارف حبیب
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج کے سینئر ممبر عارف حبیب کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے مالیاتی نظم و ضبط پر زیادہ توجہ دے تاکہ آئی ایم ایف کے دباؤ سے بچا جا سکے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے عارف حبیب نے کہا کہ مالیاتی شعبہ شرح سود میں اضافے کی توقع نہیں کررہا تھا۔انہوں نے کہا کہ بینکاری شعبے میں غیر فعال قرضے پریشانی کا باعث ہیں اور شرح سود میں اضافے سے مزید مشکلات پید ا ہونگی۔عارف حبیب نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ حکومت کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور قرضوں کی وجہ سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی پہلے ہی کم ہے اس لیے مارکیٹ میں شرح سود میں اضافے کے زیادہ منفی اثرات نہیں ہوں گے۔