5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لندسے لوہن کو مداحوں کی جانب سے جیل میں سیکڑوں خطوط موصول
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…ہالی ووڈ کی مشہور امریکی اداکارہ،گلوکارہ اور ماڈل24سالہ لنڈسے لوہن کے جیل میں بیتنے والے دن بڑے مصروف گزر رہے ہیں لیکن کسی فلم کی شوٹنگ میں نہیں بلکہ مداحوں کی جانب سے بھیجے جانے والے خطوط پڑھنے میں۔لنڈسے لوہن جنہیں منشیات کے استعمال اور نازیبا برتاؤ کی وجہ سے گذشتہ دنوں نوّے دن جیل کی سزا سنائی گئی تھیLynwoodکیCentury Regional Detention Faciltiyمیں اپنی سزا کاٹ رہی ہیں۔جیل کے انتظامی اہلکاروں کا بتانا ہے کہ دیگر قیدیوں کی نسبت مشہور اداکارہ و گلوکارہ کوروازنہ اپنے مداحوں کی جانب سے سینکڑوں خطوط بھیجے جارہے ہیں۔ممنوع اشیاء خطوط کے ذریعے لنڈسے لوہن تک پہنچانے کے نظریے سے ان خطوط کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور لنڈسے کو صرف ایک وقت میں دس خطوط پڑھنے کے لیے دیے جارہے ہیں۔