5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امپائر ریفرل سسٹم سو فیصد درست نہیں ،سلمان بٹ
جنگ نیوز -
ناٹنگھم …پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان بٹ کا ماننا ہے کہ امپائر ریفرل سسٹم سو فیصد درست نہیں ، اس لیے اگر بیٹنگ کے دوران اظہر علی نے محسوس کیا کہ انہیں تھرڈ امپائر کے پاس جانے کے بجائے گراؤنڈ امپائر کافیصلہ قبول کرناچاہیے تو ٹھیک کیا۔ناٹنگھم ٹیسٹ کے دوسرے دن اظہرعلی وکٹ کیپرکے ہاتھوں کیچ ہوئے، انہیں آؤٹ دیے جانے کافیصلہ مشکوک تھا لیکن اظہرعلی نے تھرڈ امپائر سے رابطہ کرنے کے بجائے پویلین جانا ٹھیک سمجھا ، بعد میں ایکشن ری پلے سے پتہ چلا کہ اظہر علی آؤٹ نہیں تھے۔ اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کپتان سلمان بٹ نے کہاکہ اگر اظہر علی نے خود یہ سمجھا کہ وہ آؤٹ ہوگئے ہیں تو امپائر سے رابطہ نہ کرکے اچھا کیا،یہ اسپورٹس مین اسپرٹ کی اعلیٰ مثال ہے، اگر یہ حقیقتاً آؤٹ ہوتا تو بڑی اسکرین پر اس فیصلے کوچیلنج کرنے سے شرمندگی ہوتی۔سلمان بٹ نے ہاک آئی ٹیکنالوجی پر مزید کہاکہ جب بھی اس حوالے سے حکام سے بات ہو ئی تو انہوں نے بھی یہی کہاکہ یہ سسٹم سوفیصدٹھیک نہیں۔