تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چین میں عشرے کا بدترین سیلاب: 991افراد ہلاک، 558لاپتہ

جنگ نیوز -
بیجنگ …چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمال مشرقی چین میں سیلابوں سے اب تک 37افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔چین میں ایک دہائی میں آنیوالے بدترین سیلاب میں اس سال991 افراد ہلاک،558 لاپتہ ہوچکے ہیں۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبے جلین میں یہ سب سے بدترین سیلاب آئے ہیں جس میں اب تک35 افراد لاپتہ ہیں۔اب تک تین لاکھ60 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔بارشوں سے کئ علاقوں میں پانی،بجلی اور ٹیلیفون منقطع جبکہ کیوقیون کی شہر میں ٹرین کی آمد رفت بھی متاثر ہوئی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق بارشوں سے اب تک95 ہزار سے زائدعمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ25 ہزار سے زائد تباہ ہوگئی ہیں۔جلین کے ایک اور علاقے میں دھماکا خیز کیمیکل کے سات ہزار بیرل سیلابی ریلے سے دریائے سونگہوا میں بہہ گئے جس کے بعد اس سے پانی کی سپلائی عارضی طور پر بند کردی گئی،جس سے4.3 ملین لوگ متاثر ہوئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اور مشرقی علاقوں میں مزید شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ماہرین کے مطابق شدید بارشوں کے ساتھ ساتھ مزید سیلاب اور لینڈسلائڈنگ بھی ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.