5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مالاکنڈ ڈویژن میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 300سے زائد افراد ہلاک
جنگ نیوز -
سوات …مالاکنڈ ڈویژن میں سیلاب سے بڑے پیمانے میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں ، جس سے تین سو سے زائد افراد ہلاک اورہزاروں افرادبے گھر ہوگئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق سوات میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 151سے زائد جبکہ شانگلہ میں158 سے زائد ہو گئی ہے ۔ سوات میں سب سے زیادہ تباہی بحرین ،مدین ،کالام ،کانجو ،کبل اورمینگورہ میں ہوئی ہے جہاں سیلاب سے ڈیڑھ سو سے زائد رابطہ پل اورچھ بڑے پل ،چار سو سے زائد مکانات اور دس اسکول تباہ ہوگئے ہیں ضلع سوات میں بجلی اور گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔کھانے پینے کی اشیا کی قلت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔سیاحوں سمیت ڈھائی ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا ہے ۔ وادی کالام میں لوگوں میں مفت راشن تقسیم کیاگیا۔اپر دیرمیں سیلاب سے چار سو اسی مکانات ،چونتیس اسکول ،چھ بڑے پل ،اٹھائیس رابطہ پل ،ہزاروں ایکڑ زرعی زمین اور شہید بے نظیر بھٹو یونی ورسٹی کا ایک شعبہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے۔سیلاب سے اب تک63 افراد ہلاک جبکہ11 لاپتہ ہیں ۔دیر کوہستان ،دیر چترال اور دیر براول سمیت مرکزی شاہراہیں ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند ہیں ۔۔