تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا

جنگ نیوز -
لاس اینجلس …امریکا میں کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ، آگ سے کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمالی جنگلات میں 2 دن پہلے لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکاہے۔ آگ سے قریبی علاقے کی کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ2000 سے زائد گھروں سے لوگوں نے نقل مکانی کی ہے ۔ ان میں سے کئی لوگ اپنے گھروں کو واپس آگئے ہیں لیکن خشک اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامناہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.