5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سانحہ مارگلہ: طیارے کا بلیک باکس مل گیا، ڈی جی سول ایوی ایشن
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے۔ جیونیوز کے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن جنید امین نے کہا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں سے طیارے کا بلیک باکس اور کاک پٹ وائس ریکاڈر کو نکال لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلیک باکس کو تحقیقات کیلئے جرمنی یا فرانس بھیجا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ بلیک باکس تحقیقاتی کمیٹی کے پاس ہی رہے گا۔انہوں نے کہاکہ تحقیقات کے بعد حادثے کی حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔