تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب کی تباہ کاریوں پر حکومت کچھ نہیں کررہی، امیر مقام

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . مسلم لیگ قاف کے رہنما انجینئر امیر مقام نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پانی میں گھری آبادیوں کے مکینوں کو خوراک کے ساتھ فوری طبی امداد پہنچائی جانی چاہیے۔امیر مقام نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ، سیلاب کے متاثرین کی امداد پر توجہ نہیں دے رہی جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں بڑی تعداد میں اموات بھی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صرف شانگلہ میں167 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں خوراک کی قلت کے ساتھ ادویات اور طبی امداد بھی ناپید ہوچکی ہیں ۔ امیر مقام نے مطالبہ کیا کہ صوبہ بھر میں سیلاب کے باعث بڑی تعداد میں پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے فوری اقدامات کئے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.