5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چین: سرکاری دفتر میں بم دھماکا، 4افراد ہلاک، 19زخمی
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . وسطی چین کے صوبے ہنان میں مقامی سرکاری دفتر میں بم دھماکے سے4افرادہلاک اور19زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا باقاعدہ منصوبہ بندی سے کیا گیا۔دھماکے سے عمارت میں موجود4 افراد ہلاک اور19 زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے سے عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔