5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
560 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کیلئے دو ٹربائنزکراچی پہنچ گئے
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی میں560 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کیلئے45کروڑ ڈالر کے دو ٹربائنز پہنچ گئے۔کے ای ایس سی اعلامیے کے مطابق45کروڑ20لاکھ ڈالرکی لاگت سے یہ دونوں ٹربائنز فرانس سے منگوائے گئے ہیں۔ ان ٹربائن کی تنصیب کا کام آئندہ ماہ سے شروع ہو گا۔اعلامیے کے مطابق اس منصوبے میں مجموعی طور پر 4 ٹربائن کی تنصیب ہونی ہے جس میں تین گیس ٹربائنز اور ایک اسٹیم ٹربائن ہو گا، کمپنی کا کہنا ہے کہ ان ٹربائنز میں سے تین اگلے سال جون تا اگست پیداوار کا آغاز کریں گے جبکہ اسٹیم ٹربائن مارچ2012 میں پیداوار شروع کرے گا۔