5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلابی ریلے سے تونسہ شریف اور لیہ کی کئی چھوٹی بڑی بستیاں زیر آب
جنگ نیوز -
ملتان . . . دریائے سندھ کے سیلابی ریلے سے تونسہ شریف اور لیہ کی کئی چھوٹی بڑی بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔ڈی سی او تونسہ افتخار سہو کے مطابق دریائے سندھ میں سیلابی ریلے سے تونسہ کے مقام پر60 سے زائدبستیاں زیرآب آگئیں ۔متعدد مکانات گرنے سے15افراد زخمی ہوئے۔علاقے میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے پاک فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔ادھرتین روز قبل چھوڑاجانے والاسات لاکھ کیوسک ریلا لیہ کی حدود میں داخل ہونے سے چھوٹی بڑی کئی بستیاں زیر آب آگئیں ۔ڈی سی او لیہ جاوید اقبال کے مطابق متاثرین کے لیے بارہ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ نولاکھ کیوسک پانی کا ایک اور بڑاریلاچوبیس گھنٹے بعد لیہ کی حدود میں داخل ہوگا۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے چناب میں سیلابی ریلا اس وقت ہیڈ مراد آباد سے گزر رہا ہے جو کل شام تک ملتان کی حدود میں داخل ہوگا ۔ملتان میں دریائے چناب میں پانی کا لیول بڑھ جانے سے درجنوں بستیاں متاثر ہوئی ہیں۔