تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

واجبات ادانہ کرنے پرکل سے پاور کمپنیوں کو سپلائی کم کردینگے، پی ایس او

جنگ نیوز -
کراچی . . . پاکستان اسٹیٹ آئل حکام کا کہنا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث یکم اگست سے پاور کمپنیوں کو تیل کی سپلائی کم کردی جائے گی۔پاکستان اسٹیٹ آئل نے تمام پاور کمپنیوں کو واجبات کی ادائیگیوں کے لیے 31 جولائی کی حتمی تاریخ دی تھی جس کے بعد ادارہ ان کمپنیوں کو تیل کی سپلائی کم کردیگا۔حکام کا کہنا تھا کہ پی ایس او نے صرف پاور کمپنیوں سے127 ارب روپے وصول کرنے ہیں، جن میں حب کو سے55 ارب20 کروڑ روپے، کیپکو سے28 ارب50 کروڑ روپے اور دیگر جنریشن کمپنیوں سے43 ارب70کروڑ روپے کے واجبات کی وصولیابی ہونا باقی ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ پی ایس او کومختلف اداروں سے مجموعی طور پر142 ارب روپے وصول کرنے ہیں اورواجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او یکم اگست سے حبکو اور کیپکو کو تیل کی سپلائی میں کمی کرسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.