تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلوچستان : سیلاب سے متاثرہ بیشتر علاقے آفت زدہ قرار

جنگ نیوز -
نصیر آباد . . . وزیراعلیٰ بلوچستان محمد اسلم رئیسانی نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ بیشتر علاقوں آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں بلوچستان سمیت پورے ملک کے عوام کو نقصان پہنچایا ہے اور یہ قدرتی آفت ہے اس میں ہمت اور حوصلے متاثرین کام لیں۔ وزیراعلیٰ نے نصیر آباد، کوہلو، بارکھان، کچھی اور سبی کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ بازاروں سے خیمے اور دیگر اشیا خرید کر ان کی ضرورت پوری کرسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.