5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بے نظیر قتل کیس:ملزمان کا چالان پیش نہ کرنے پر عدالت برہم
جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار ملزموں کے مکمل چالان پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام گرفتار ملزمان کے مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اکرم اعوان نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث افراد کی معاونت کے الزام میں گرفتار پانچ ملزموں رفاقت، حسنین، شیر زمان، قاری رشید اور اعتزاز شاہ کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔ ایف آئی اے جو تمام گرفتار ملزموں کے عبوری چالان عدالت میں پیش کر چکی ہے، آج بھی مکمل چالان پیش نہ کر سکی جس پر فاضل جج نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کے مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت سات اگست تک ملتوی کر دی۔