5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فریڈم فلوٹیلا پر حملہ:اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کا کل اعلان کیا جائیگا
جنگ نیوز -
دبئی . . . عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی کمیشن کا اعلان کل کیا جائیگا ۔ ایک عرب ٹی وی نے اعلیٰ سرکاری اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ کمیشن کی تشکیل کا اعلان ، جون میں سلامتی کونسل کے بیان میں ہونیوالے مطالبے کے جواب میں کیا جائیگا۔ اہل کار نے یقین دلایا کہ اسرائیل اس کمیشن کے ساتھ تعاون کرے گا اور اس کا پہلا اجلاس10 اگست کو ہوگا ۔ باوثوق ذریعے کے مطابق چار رکنی کمیشن میں ترکی ، اسرائیل اور کولمبیا کے ماہرین ہوں گے اور نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جیفری پامر(Geoffrey Palmer)کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔