تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبر پختونخوا :سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک کی قلت، وبائی امراض پھیل گئے

جنگ نیوز -
پشاور . . . خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گزشتہ72 گھنٹوں سے بھوکے پیاسے متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ جبکہ اکثرعلاقوں میں خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں مال مویشیوں کے ہلاک ہونے سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔چارسدہ ،نوشہرہ اور سوات کے بیشتر متاثرہ علاقوں میں متاثرین گھروں اور سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر پناہ لیئے ہوئے ہیں، جن میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ متاثرہ علاقوں سے موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق محصور متاثرین گزشتہ72 گھنٹوں سے بھوکے پیاسے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ سیلابی ریلوں میں مال مویشیوں کی ہلاکت اور تعفن سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔ دوسری جانب صوبائی حکومت کے مطابق متاثریں کی محفوظ مقامات پرمنتقلی اورانھیں غذائی اجناس کی فراہمی کے لئے تمام سرکاری وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.