تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پی ایس او نے فرنس آئل کی قیمت میں17سو روپے فی ٹن کا اضافہ کر دیا

جنگ نیوز -
کراچی . . . پاکستان اسٹیٹ آئل نے فرنس آئل کی قیمت میں ایک ہزار 700 روپے فی ٹن کا اضافہ کر دیا۔پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ درآمدی فرنس آئل کی قیمت میں ایک ہزار717 روپے کااضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت48 ہزار33 روپے فی ٹن ہو گئی ہے۔پارکو ریفائنری کی جانب سے تیار کردہ فرنس آئل کی قیمت ایک ہزار701روپے اضافے کے ساتھ50 ہزار902 روپے فی ٹن ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق نیشنل ریفائنری اور پاکستان ریفائنری نے اس کی قیمت میں ایک ہزار886 روپے کا اضافہ کیاگیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 48 ہزار111 روپے فی ٹن ہو گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ نئی قیمتیں یکم اگست سے نافذ العمل ہوں گی اور یہ حالیہ اضافہ عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.