5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شدید بارشیں:مقبوضہ و آزاد کشمیر کے درمیان واحد رابطہ پل گرگیا
جنگ نیوز -
سری نگر . . . مقبوصہ جموں وکشمیر میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے ضلع پونچھ میں ایک اہم پل چکن دا باغ گرگیا۔جس سے دونوں کشمیروں میں سرحد پار تجارت بس سروس اور ٹیلی کمیونی کیشن متاثر ہوئی ہے۔اس پل کے گرنے سے دونوں کشمیروں میں تجارت اور بس سروس بری طرح متاثر ہوگی کیونکہ دونوں کشمیروں میں یہی واحد تجارتی لنک ہے۔ضلع کی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقے کا جائزہ لے لیا گیا ہے اور وہاں ایک دن کے اندر عارضی پل تعمیر کیا جائے گا۔تاہم دوسری اگست تک بس سروس اور تین اگست تک سرحد پار تجارت بند رہے گی۔