تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امیتابھ کی سالگرہ پر ”کون بنے گا کروڑ پتی“کے چوتھے سیزن کا پہلا پروگرام

جنگ نیوز -
ممبئی . . . سی ایم ڈی . . . بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور شو ”کون بنے گا کروڑ پتی“ کے چوتھے سیزن کا پہلا پروگرام 11 اکتوبر کو بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی 68ویں سالگرہ پر نشر کیا جائے گا۔امیتابھ بچن جو اس شو کے پہلے اور دوسرے سیزن کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں، نے گزشتہ روز شوکے چوتھے سیزن کی میزبانی کے لیے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔سونی ٹی وی کے ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”کون بنے گا کروڑ پتی“ کے چوتھے سیریز کو نشر کرنے کے شیڈول کو بزنس کے نکتہ نگاہ سے آخری وقت میں تبدیل کیا گیا ہے۔سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اجیت ٹھاکرے نے بھی اس شو کے چوتھے سیزن کے پروگرام کو اکتوبر میں نشر کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اس شو کے چوتھے سیزن کا پہلا پروگرام امیتابھ بچن کی سالگرہ پر نشر کرنے کی منصوبہ بندی تو کررہے ہیں تاہم ابھی تاریخ کا حتمی طو رپر تعین نہیں کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.