5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خام خلیوں کے ذریعے کولہے اور گھٹنوں کے جوڑ دوبارہ پیدا کیے جاسکیں گے
جنگ نیوز -
نیویارک . . . سی ایم ڈی . . . امریکی ریاست نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسی محقیقین نے پیشن گوئی کی ہے کہ کولہے اور گھٹنے کے مسائل میں مبتلا مریض مستقبل میں خام خلیوں کی مدد سے اپنے نئے جوڑ پیداکرسکیں گے۔ ماہرین نے خرگوش کے اوپر کیے گئے کامیاب تجربے سے یہ ثابت کیا ہے کہ جسم کے اندر درست اندازمین کام کرنے والے جوڑ دوبارہ پیدا کیے جاسکتے ہیں جو مریض کے جسم سے حاصل کیے گئے خام خلیوں سے تیار ہونگے اور جسم سے خراب ہڈیوں والے جوڑ نکال دیے جائیں گے۔سائنسی محقیقین کے مطابق خام خلیوں سے نشوونما پائے گئے نئے جوڑمکمل حرکت کرنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کا وزن بھی برداشت کرسکیں گے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ مستقبل میں جوڑوں کے مسائل میں مبتلا مریضوں کو مصنوعی اعضاء کا سہارالینے کی ضرورت نہین پیش آئے گی بلکہ وہ خود اپنے جسم میں نئے جوڑ وں کی افزائش کرسکیں گے۔