تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

حضرت لال شہباز قلندر کے758ویں عرس کاآغاز ہوگیا

جنگ نیوز -
سہون شریف . . . حضرت لال شہباز قلندر کے758ویں عرس کا سہون میں باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔عرس کا آغاز صوبائی وزیر اوقاف حسیب احمد نے مزار پر چادر چڑھا کرکیا۔آج شروع ہونے والے میلے کے موقع پر مختلف علاقوں سے ہزاروں عقیدت مند اور زائرین کا سہون میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید گرمی اور حبس کے باوجود زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔میلے میں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا، جبکہ دو سو سے زائد کلوز سرکٹ کیمرے بھی شہر کے مختلف حساس مقامات پر لگائے گئے ہیں۔ مزار کے اندرونی دروازوں پر سکیورٹی گیٹ نصب کئے گئے ہیں ۔ آج میلے کے موقع پر سہون گراؤنڈ میں ملاکھڑا منعقد کیا جائے گا، جس میں سندھ بھر سے مشہور پہلوان حصہ لیں گے جبکہ ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر ڈاکٹر بیا رام ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.