5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکی میڈیا کا بھارتی لب و لہجہ، ناکام مذاکرات کاملبہ شاہ محمود پر گرادیا
جنگ نیوز -
نیو یارک . . . فارن ڈیسک . . . برطانوی وزیراعظم کے بعد امریکی اخبارا ت بھی بھارتی لب و لہجے میں بات کرنے لگے۔’نیوز ویک‘ کے ایک شر انگیز مضمون میں وسط جولائی میں پاک بھارت وزراء خارجہ کے اجلاس میں مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ بھی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر ڈال دیا۔مضمون کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور بھارتی کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں ایک بار پھر نا کام ہو گئی ۔پاکستان کے وزیر خارجہ نے سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھارتی سیکر ٹری داخلہ کے لشکر طیبہ کے سربراہ کے بارے دئیے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار سخت الفاظ میں کیا۔شاہ محمود قریشی کی سخت گفتگو نے تعلقات میں بگاڑ پیدا کیا۔ جریدے نے مزید لکھا کہ نئی دہلی تعلیم یافتہ اور غریب کشمیری نوجوانوں کو روزگار دینے میں ناکا م رہا ہے اور کشمیر میں ترقیاتی فنڈز کو مناسب استعمال بھی نہیں کیا گیا۔بھارتی سیکورٹی فورسز مقامی آبادی کے ساتھ برے طریقے سے سلوک کرتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ خطے میں گزشتہ ماہ سے حالات خراب ہے۔اس لیے بھارت نے کشمیر میں احتجاج کے خاتمے کے لئے فوج کو طلب کیا۔ مضمون نگار نے پاکستان کی فوج پر کڑے الزامات عائد کیے۔