5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شرح سود میں اضافہ معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، تاجر برادری ، بینکار
جنگ نیوز -
کراچی . . . تاجر برادری اور بینکرز نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کو ملکی معیشت کی ترقی کیلئے نقصاندہ قرار دیا ہے۔ نیشنل بینک کے صدر علی رضا کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے ملکی معیشت پر عارضی طور پر منفی اثرات مرتب ہونگے مگر طویل المیعاد بنیادوں پرسخت مانٹیری پالیسی ملکی معیشت کو درست سمت میں لے جائیگی۔عارف حبیب بینک کے صدر اور ممتاز بینکر حسین لوائی نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے نے شرح سود میں اضافہ معیشت کیلئے دھچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مرکزی بینک نے یہ فیصلہ عالمی مالیاتی اداروں کے دباؤ میں کیا ہے۔پاکستان انڈسٹریل فورم کے چیئرمین خالد تواب نے جیونیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں اضافے سے قبل صنعت کاروں کو اعتماد میں نہیں لیا۔