تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران قلات میں ہلکی بارش کا امکان

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم ابرآلود رہنے جبکہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران قلات میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت وادی کوئٹہ میں33،دالبندین42،سبی35.5،نوکنڈی40،ژوب 32،قلات30،خضدار32.5،لسبیلہ39.5،پنجگور38.5،پسنی34،جیوانی32.5،گوادر میں34،ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ مکران ، کوئٹہ ، ژوب ،سبی میں موسم ابر آلود اور قلات میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے ۔ نصیر اباد ڈویژن میں موسم آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی بلوچستان میں مون سون سسٹم جزوی طور پر موجود ہے تاہم بارشوں اور سیلاب کا کوئی امکان نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.