تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

الزائمر کے نقصان سے بچانے والی اشیاء کا پتا چلالیاگیا

جنگ نیوز -
نیو یارک . . . سی ایم ڈی . . . الزائمر کے علاج کے لیے کوشاں سائنسدانوں نے کھانے سے متعلق دو ایسی اشیاء دریافت کی ہے جو الزائمر کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نقصان میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق سبز چائے میں موجود epigallocatechin کو مچھلی کے تیل کے ساتھ 6ماہ تک لیبارٹری میں چوہوں پر تجربے سے پتا چلا کہ اس طریقے سے الزائمر کا علاج ممکن ہے۔ سائنسدانوں کی یہ تحقیق Neuroscience Lettersمیں حال ہی میں شائع کی گئی ہے۔ اس سے قبل الزائمر کے علاج کے لیے صرف سبز چائے میں موجود epigallocatechin پر ہی انحصار کیا جارہا تھا تاہم اب یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ اگر epigallocatechin کو مچھلی کے تیل کے ساتھ غذا کے طور پر استعمال کیا جائے تو الزائمر کا علاج ممکن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.