تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سرگودھا کے ضمنی انتخاب کے پر امن انعقاد کیلئے رینجرز طلب

جنگ نیوز -
سرگودھا . . . الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ68 سرگودھا کے ضمنی انتخاب کے پر امن انعقاد کیلئے رینجرز طلب کر لی ہے۔این اے68میں رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ ریٹرننگ آفیسر رانا محمد اسلم کی ریکوزیشن پر کیا گیا۔حلقے میں الیکشن5 اگست کو ہو رہے ہیں اور اس کیلئے بیلٹ پیپرز اور پولنگ کا دیگر سامان ریٹرننگ آفیسرکو بھیج دیا گیا ہے۔دوسری طرف مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی شہزادی ٹوانہ نے الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم کو انتخابی حلقے میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرنے سے روکا جائے۔خط میں مزید لکھا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح سے نہ روکا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.