5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ناٹنگھم ٹیسٹ: عمرگل کی پہلی برق رفتار ففٹی،پاکستان فالو آن سے بچ گیا
جنگ نیوز -
ناٹنگھم . . . ناٹنگھم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیانکھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم عمرگل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت فالوآن سے بچ گئی۔ پوری ٹیم 182رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے، اس طرح برطانوی اسکواڈ کو 172رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ آج عمرگل اور محمد آصف نے 147رنز 9 کھلاڑیوں آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کو فالو آن سے بچنے کیلئے 9رنز درکار تھے۔اس موقع پر عمر گل نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو فالو آن سے بچالیا بلکہ اپنی پہلی ٹیسٹ نصف سنچری بھی مکمل کی ۔ انہوں نے اپنی ففٹی چالیس گیندوں پر دو چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے بنائی ۔ پاکستانی اننگ کے 54ویں اوور کی آخری گیندپر رنز لینے کی کوشش میں محمد آصف مورگن کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔ عمرگل 46گیندوں پر چار زوردار چھکوں اور آٹھ چوکوں کی بدولت اپنے کیریئر بیسٹ 65رنزناٹ آؤٹ بنانے میں کامیاب رہے۔