5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
صدر زرداری 7اگست کو برمنگھم میں جلسہ سے خطاب کرینگے، ظفر عباس
جنگ نیوز -
پیرس . . . رضا چوہدری . . . پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید ظفر عباس شاہ آف جھنگ مقیم جرمنی نے کہا ہے 7اگست کو برمنگھممیں پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری اور چیرمین بلال زرداری بھٹو پارٹی کے عظیم شان جلسہ سے خطاب کریں گے جس میں یورپ بھر سے پارٹی کے نظریاتی راہنما عہدیداراور کارکن بھر پور شرکت کریں گے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ظفرعباس شاہ نے کہاپارٹی اورسیز ڈیسک انچارج فوزیہ حبیب ایم این اے جس طریقہ سے 7اگست کے جلسہ کو آرگنائز کر رہی ہیں اور اس جلسہ کی کامیابی کے لیئے دن رات ایک کررکھا ہے وہ قابل تحسین اقدام ہونے کے علاوہ یورپ بھر میں پارٹی کارکنوں کو متحرک ، منظم اور فعال بنانے میں اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ فوزیہ حبیب نے یورپ بھر سے پارٹی ر ہنماؤں ، کارکنوں کے مکمل کوائف سینٹرل سیکریٹریٹ بھجوانے کیلئے سید زاہد عباس شاہ کو جو ذمہ دراری سونپی ہے اس سے یورپ بھر میں پارٹی کارکنوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں ، اس سے یقینی طور پر بعد پارٹی کی اوورسیز سطح پر تنظیم نو بھی ہوگی۔