تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پنجاب: سیلاب متاثرہ علاقے آفت زدہ قرار،زرعی ٹیکس معاف

جنگ نیوز -
لاہور . . . حکومت پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر ان کا زرعی ٹیکس معاف کردیا ہے۔اس بات کا فیصلہ میاں نواز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف ،ارکان اسمبلی ،چیف سیکریٹری اوراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سیلاب اوربارشوں سے نقصانات اورمتاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ نواز شریف نے وزیراعلیٰ کوہدایت کی کہ وہ خود اور ان کی حکومت ہر اس جگہ موجود رہیں جہاں جہاں سیلاب کا پانی پہنچے،جبکہ امدادی کاموں میں تیزی کیلئے متعلقہ حکام اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی جائیں۔انہوں نے پارٹی کے تھنک ٹینک کو ہدایت کی کہ وہ ایسے منصوبے تیار کریں کہ پانی کی توانائی تباہی کے بجائے خوشحالی کا سبب بن جائے۔بعدمیں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے حکومت پنجاب کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید نے بتایا کہ میاں نواز شریف خود بھی آفت زدہ علاقوں کادورہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.