تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سندھ : سیلاب سے بچاؤ کیلئے کور ہیڈ کوارٹر کراچی میں مانیٹرنگ سیل قائم

جنگ نیوز -
کراچی . . . سندھ میں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے کور ہیڈ کوارٹر کراچی سمیت حیدرآبار اور پنو عاقل چھاؤنی میں فلڈ ماینٹرنگ سیل قائم کر دئیے گئے ہیں ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کراچی کے مطابق کور ہیڈ کوارٹر کراچی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوا ۔اجلاس میں فوج،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ،محکمہ آبپاشی اور ریوینو حکام کی اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گدو اور سکھر بیراج میں سیلابی ریلے کی آمد کے پیش نظر مسلسل نگرانی کیلئے محکمہ آبپاشی اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جا ئیگا ۔ اجلاس میں شرکا کو بتایا گیا کہ آرمی سمیت دیگر شہر ادارے کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ۔ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنوں عاقل اور حیدرآباد آرمی گیریژن کو الرٹ کردیا گیا جبکہ گدو،سکھر اور کوٹری بیراج اور بند سمیت دیگر حساس مقامات پر پاک فوج کی ٹیمیں معمول کے مطابق نگرانی پر مامور ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.