تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرلئے گئے ہیں،قائم علیشاہ

جنگ نیوز -
سکھر . . . . . . وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرلئے گئے ہیں۔سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فوج، رینجرز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے دریا کے کنارے اور کچے کے علاقے میں موجود لوگوں سے درخواست کی کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں اور ریلا گزرنے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جاسکتے ہیں۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کئی سال بعد دریائے سندھ میں اتنا خطرناک سیلابی ریلہ آرہا ہے اور عوام کے جان و مال کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ادھر محکمہ آبپاشی نے سکھر بیراج کے اطراف میں اٹھارہ مقامات کو حساس قرار دے دیا۔خیرپور میں الرا جاگیر اور فرید آباد بند، نوشہرو فیروز میں بکھری لوپ بند، دادو مورو میں لیفٹ گائڈ بینک بند، نوابشاہ میں نیو مڈ لوپ بند، سعید آباد میں ایس ایم بند، بھانوٹ میں مٹھیاری بند اور لاڑکانہ میں عاقل آگانی لوپ بند سمیت آٹھارہ مقامات کو حساس قرار دیاہے۔ گھوٹکی میں وزیراعلیٰ ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کا معائنہ نہیں کر سکے جبکہ میڈیا کو بتایاگیا کہ دو سے چار لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں اور لوگ نقل مکانی کے لئے تیار نہیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.