5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کے ایس ای میں اس ہفتے تیزی، انڈیکس 3ماہ بعد 10500 کی سطح عبور کرگیا
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اس ہفتے تیزی رہی اور انڈیکس تین ماہ بعد دس ہزار پانچ سو کی سطح عبور کرگیا ۔اس ہفتے مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور یہ مثبت رحجان پورے ہفتے مارکیٹ میں جاری رہا ۔ سرمایہ کار انرجی اور بینکنگ اسٹاکس کی خریداری میں سرگرم نظر آئے جبکہ فرٹیلائزر کے اچھے مالیاتی نتائج مارکیٹ کو اوپر کی طرف لے گئے ۔ اس ہفتے کے ایس ای100 انڈیکس223 پوائنٹس اضافے کے بعد10519 پوائنٹس پر بند ہوا جو چھ مئی کے بعد انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے ۔ اس ہفتے اوسط کاروباری حجم1.1 فیصد اضافے کے ساتھ8 کروڑ شئیرز رہا ۔ نمایاں کاروبار فاطمہ فرٹیلائز کے شئیرز میں ہوا ۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے مارکیٹ پر آئندہ ہفتے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔