تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کے ایس ای ، اس ہفتے مستقبل کے سودوں کی مالیت میں25فیصدکا اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اس ہفتے مستقبل کے سودوں کی مالیت میں25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔کراچی اسٹاک ایکس چینج کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس ہفتے فیوچر کانٹریکٹس کی مالیت میں26 کروڑ اسی لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد فیوچر کانٹریکٹس کی مجموعی مالیت ایک ارب30 کروڑ روپے ہوگئی ہے جو گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں25 فیصد زائد ہے۔ اس ہفتے مستقبل کے سودوں میں اوسط کاروباری حجم70 فیصد اضافے کے ساتھ52 لاکھ شئیرز رہا۔ نمایاں کاروبار اوجی ڈی سی ایل ،اینگرو کارپوریشن ، پاکستان آئل فیلڈ ، ایم سی بی بینک ،اور پی پی ایل میں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.