تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایئر بلو کوطیارے کے انشورنس کلیم پر 3 کروڑ79 لاکھ امریکن ڈالر ملیں گے

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . . اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہونے والے ایئر بلو کی طیارے کے انشورنس کلیم پر ایئر بلو کو3 کروڑ79 لاکھ امریکن ڈالر کی خطیر رقم ملے گی ۔ ایئر بلو نے طیارے کی انشورنس انٹرنیشنل ادارے جے ایل ٹی گروپ آف کمپنیز کی انشورنس کمپنی سے کرائی تھی ۔ کمپنی کی انشورنس دستاویزات کے مطابق ایئر بس انڈسٹریز نے یہ طیارہ ایئر بس اے321 سال2000 میں تیار کیا تھا جس کا رجسٹریشن نمبر اے پی ۔بی جے بی ہے ۔ دستاویز کے مطابق طیارے کا آپریٹر ایئربلو تھا جس نے حادثے سے صرف دو ماہ قبل18 مئی2010 کو اسے جے ایل ٹی سے انشورڈ کرایا تھا جس کی مالیت3 کروڑ79لاکھ امریکن ڈالر ہے۔ انشورنس کمپنی کی دستاویز میں جہاز میں سوار مسافروں اور عملے کی تعداد بھی درج ہے جنہیں ملنے والی انشورنس کی رقم سے ہرجانہ دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.