5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سندھ میں دریاکے قریبی علاقے سیلاب سے متاثرہونگے،محکمہ موسمیات
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . محکمہ موسمیات نے سیلاب کی صورتحال پرنئی ایڈوائزری جاری کردی۔محکمہ موسمیات کی جاری کردہ نئی ایڈوائزری کے مطابق دریائے سندھ میں سیلاب کے باعث سندھ میں دریاکے قریبی علاقے متاثرہونگے، اس وقت چشمہ کے مقام پرپانی کااخراج9لاکھ80ہزارکیوسک ہے،ایڈوائزری کے مطابق گڈواورسکھرکے مقام پر4اگست سے پانی کااخراج5لاکھ کیوسک بڑھ جائیگا، گڈوسے6اور7 اگست کے درمیان ساڑھے9سے ساڑھے10لاکھ کیوسک سیلابی ریلہ گزرنے کاامکان ہے جس سے سکھراورگھوٹکی کے نشیبی علاقے سیلاب سے متاثرہوسکتے ہیں۔ چار اگست سے سکھربیراج میں پانی کے بہاومیں بتدریج اضافہ ہوگا، اور اس دوران سکھربیراج سے پانی کا اخراج5سے6 لاکھ کیوسک تک پہنچنے کاامکان ہے۔ سات اگست کوسکھربیراج سے9اور10لاکھ کیوسک کے درمیان سیلابی ریلاگزرنے کاامکان ہے اور اس سے سکھر،لاڑکانہ،نوابشاہ،حیدرآباداورنوشہروفیروزکے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں جبکہ گیارہ اگست کوکوٹری بیراج پرانتہائی اونچے درجے کاسیلابی ریلاگزرے گا،اور پانی کی مقدار7سے8لاکھ کیوسک رہنے کاامکان ہے ۔