تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

صدرزرداری دورہ برطانیہ پر نظرثانی کریں، الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن . . . . . . . ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت اورتعاون کے الزامات افسوسناک ہیں ،صدرآصف علی زرداری پوری قوم کے احساسات وجذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنے دورہ برطانیہ پرنظرثانی کریں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت اورتعاون کے الزامات کوافسوسناک قراردیا ہے اور صدرآصف علی زرداری سے کہاہے کہ وہ اس معاملے پرپوری قوم کے احساسات وجذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنے دورہ برطانیہ پرنظرثانی کریں۔اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پرپاکستان کوچاروں جانب سے الزامات کانشانہ بنایاجارہاہے، چندروز قبل ایک امریکی ویب سائٹ پرافغان جنگ کے حوالے سے شائع ہونیوالی دستاویزات میں پاکستان پرکئی الزامات لگائے گئے،اسکے بعد امریکی ایڈمرل مائیک مولن اوردیگرامریکی رہنماوٴں نے پاکستان کے اداروں کو معطون کیا اور اب برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے بھارت کے دورے کے موقع پر پاکستان پر دہشت گردوں سے تعاون کے الزامات لگائے ہیں جوپوری قوم کیلئے باعث تشویش ہیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کی مسلح افواج، پیرا ملٹری فورسز،آئی ایس آئی ودیگرسرکاری ایجنسیوں اور پولیس کے ہزاروں افسروں اور جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے اورپاکستان کے ہزاروں شہری بھی دہشت گردی کانشانہ بنے ہیں اس کے باوجود پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کے الزامات عائدکرناانتہائی افسوسناک ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان برسوں سے قریبی تعلقات قائم ہیں لہٰذا برطانوی وزیراعظم کواس قسم کے بیانات سے گریزکرناچاہیے جن سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات متاثرہوں اورتلخیاں پیداہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.